Live Updates

ترک صدر کی آمد پر تحریک انصاف نے ہٹ دھرمی جاری رکھی ہوئی ہے،،سی پیک کے حوالے سے ساری تاخیر عمران خان کی انا پرست سیاست کی وجہ سے ہوئی،عمران نے کسی اور کے کہنے پر پاکستان میں سرمایہ کاری میں رکاوٹ پیدا کی ،تحریک انصاف ’’فساد فی المرض ہے‘‘ والے گروہ میں شامل ہوگئی ہے ، وزیراعظم کا نام پانامہ دستاویزات میں شامل نہیں ،اقتدار کیلئے شارٹ کٹ کے متلاشی لوگ وزیراعظم پر الزامات لگارہے ہیں ، تحریک انصاف الزام ثابت کرنے کیلئے ایک ثبوت بھی پیش نہ کرسکی ، عمران خان کو الزامات کے علاوہ کوئی بات کرنا نہیںآتی ،عمران خان بابائے آفشو ہیں،ان کو اب بھاگنے نہیں دینگے

وفاقی وزیر سعد رفیق، وزرائے مملکت طارق فضل، انوشہ رحمان اور دانیال عزیز کی مشترکہ پریس کانفرنس

منگل 15 نومبر 2016 19:32

ترک صدر کی آمد پر تحریک انصاف نے ہٹ دھرمی جاری رکھی ہوئی ہے،،سی پیک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ترک صدر کی آمد پر پاکستان تحریک انصاف نے ہٹ دھرمی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان برقرار رکھا ہے،سی پیک کے حوالے سے تمام تاخیر عمران خان کی انا پرست سیاست کی وجہ سے ہوئی،عمران نے کسی اور کے کہنے پر پاکستان میں سرمایہ کاری میں رکاوٹ پیدا کی ہے،تحریک انصاف ’’فساد فی المرض ہے‘‘ والے گروہ میں شامل ہوگئی ہے،وزیرمملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا نام پانامہ دستاویزات میں شامل نہیں ہے،اقتدار کیلئے شارٹ کٹ کے متلاشی لوگ وزیراعظم پر الزامات لگارہے ہیں،تحریک انصاف کا مقصد صرف انتشار کی سیاست ہے،عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے،وزیرکیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف الزام ثابت کرنے کیلئے ایک ثبوت بھی پیش نہ کرسکی،وزیراعظم نے اپنے آپ کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیا،رہنما قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کو الزامات کے علاوہ کوئی بات نہیں کرنا آتی،خان ہمیشہ جھوٹے اور کھوکھلے الزامات لگاتے ہیں،عمران خان بابائے آفشو ہیں،ان کو اب بھاگنے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت تحریک آزادی کشمیر کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ ملنا برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے،بھارت فوجی طاقت اور دھونس کے بل پوتے پ کب تک کشمیریوں پر ظلم کرتا رہیگا۔

وزیرریلوے نے کہا کہ ترک صدر کی آمد پر ایک جماعت نے عادت کے مطابق ناسمجھی اور ہٹ دھرمی کو برقرار رکھا،تحریک انصاف نے مشترکہ اجلاس کا ایک بار پھر بائیکاٹ کیا،عمران خان صرف جھوٹ کی بنیاد پر دھرنے دیتے رہے،انتشار کی سیاست اور دھرنوں سے چین کے سدر کا دورہ تاخیر کا شکار ہوا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ایسی کیفیت میں چلے جاتے ہیں جہاں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے،کشمیریوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کو طاقت بخشی کشمیر ایشو پر عمران خان کی سیاست نے بھارتی میڈیا کو مذاق اڑانے کا موقع دیا،خان صاحب نے دھرنے میں قوم کے کئی مہینے برباد کرنے کے باوجود معافی نہیں مانگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے لندن کے میئر کے انتخابات میں پاکستانی کی بجائے یہودی کی حمایت کی،ترکی کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں،عمران خان سیاست چھوڑ دیں اور فاسٹ بولنگ کی کوچنگ کریں کیونکہ سیاست بہت مشکل کام ہے۔انہوں نے کہاکہ راہداری منصوبے کو متنازعہ بنانے کیلئے عمران خان نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا،انہیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے ہمیں خوشی ہوگی۔

وزیرریلوے نے کہاکہ پنڈی اور اسلام آباد کو یلغار کرکے بند کرنیکی کوشش کی مگر پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دونوں شہروں کو محفوظ بنایا،پرویزخٹک وزیراعلیٰ نہیں بلکہ بطور حملہ آور اسلا م آباد آرہے تھے،اس لئے انہیں روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے صرف فتنہ اور فساد چاہتے ہیں،ڈائیلاگ بولنے سے کرپشن ثابت نہیں بلکہ ثبوت پیش کرنے سے ثابت ہوتی ہے کیونکہ عدالت مفروضوں کی بجائے ٹھوس دلائل پر بات کرتی ہے۔

وزیرریلوے نے کہاکہ پنڈی کا سیاستدان ایک موٹرسائیکل اور چار آدمیوں کے ساتھ سڑک پر نکلا۔وزیرریلوے نے کہا کہ سیاست میں اپنا موقف قوم کے سامنے لانا ضروری سمجھتے ہیں،کاروبار کیلئے شریف خاندان نے کوئی پیسہ ملک سے باہر نہیں بھیجا،مخالفین پیسے باہر لے جانے کا ثبوت پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ دبئی کے حکمرانوں نے میاں شریف کو سٹیل مل لگانے کیلئے سہولتیں فراہم کیں کیونکہ شریف خاندان شروع سے ہی کاروباری خاندان ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ 1980میں شریف خاندان کا کوئی فرد سیاست میں نہیں تھا،سیاسی مخالفین کے پاس کوئی ثبوت نہیں صرف الزامات لگاتے ہیں،پیپلزپارٹی اور مشرف دور میں بھی شریف خاندان کو مالی نقصانات پہنچائے گئے،میاں شریف نے اپنی زندگی میں ہی اپنے اثاثہ جات حسین نواز کے نام کردیئے تھے،عدالت میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے۔

وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ وزیراعظم کا نام پانامہ دستاویزات میں شامل نہیں ہے،اقتدار حاصل کرنے کیلئے شارٹ کٹ کے متلاشی لوگ وزیراعظم پر الزامات لگار ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے اپنے تمام ثبوت عدالت کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔انوشہ رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کا مقصد صرف انتشار کی سیاست ہے،مفروضوں پر نہیں بلکہ حقائق کی بنیاد پر بات کرنی چاہیے،وزیراعظم کے بچوں نے اپنے جوابا ت عدالت میں جمع کرادئیے ہیں،عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے۔

وزیرمملکت کیڈطارق فضل چوہدری نے کہاکہ سیاست بردباری،بالغ نظری اور تحمل کا کام ہے،تحریک انصاف الزام ثابت کرنے کیلئے ایک ثبوت بھی پیش نہ کرسکی،وزیراعظم نے اپنے آپ کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کردیا۔رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کو الزامات کے علاوہ کوئی بات نہیں کرنا آتی،وہ ہمیشہ جھوٹے اور کھوکھلے الزامات لگاتے ہیں،عمران خان تو بابائے آف شور ہیں ان کو اب بھاگنے نہیں دیں گے،تحریک انصاف عدالت سی15دن کی مہلت مانگتی رہی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اب آپ کی بھی تلاشی ہوکے رہے گی،جہانگیر ترین نے اپنے ملازموں کے نام پر کمپنیاں بنائی ہوئی ہیں ان کا بھی حساب ہوگا۔(خ م)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات