دریا خان،مخصوص نشستوں کے انتخابات ، نوانی گروپ کے آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

مسلم لیگ کو شکست ،22مخصوص نشستوں پر 15آزاد 7مسلم لیگی کامیاب

منگل 15 نومبر 2016 19:24

دریا خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)مخصوص نشستوں کے الیکشن میں نوانی گروپ کے آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا لیگیوں کو شکست 22مخصوص نشستوں پر 15آزاد 7مسلم لیگی کامیاب بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلہ کے تحت مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے چنائو کیلئے الیکشن آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا لیگی امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تفصیل کے مطابق ضلع بھکر کیلئے گزشتہ روز مخصوص نشستوں پر خفیہ رائے شماری کے تحت الیکشن کا عمل شروع کیا گیا 22مخصوص نشستوں کیلئے 38امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے خواتین کی 14نشستوں پر 22خواتین امیدواروں نے حصہ لیا کسان کی 3نشستوں کیلئے 7امیدواروں نے قسمت آزمائی کی یوتھ کی ایک نشست کیلئے 4امیدوان میدان میں اترے جبکہ ٹیکنو کریٹ کی ایک نشست کیلئے 2امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے الیکشن کا عمل ضلع کونسل ہال بھکر میں شروع کیا گیا جہاں پر بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے 64چیئرمین یونین کونسل نے رائے حق دیہی استعمال کیا پولنگ مقررہ وقت چار بجے بند کر دی گئی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کسان کی مخصوص تین نشستوں پر2 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں ،عالم خان،فخر بلوچ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے طاہر اقبال شامل ہیں اقلیت کی نشستوں پر بھی آزاد بازی لے گئے جن جارج مسیح اور عبدالحکیم اوت کامیاب ایک نشست مسلم لیگ (ن) کے حصہ میں آئی جس پراقبال مسیح کامیاب ہوئے ٹیکنو کریٹ کی ایک نہی نشست آزاد امیدوار غلام عباس لے اڑا ،یوتھ کی ایک نشست پر کامیابی کا سہرا آزاد امیدوار زیغم عباس کے سر سجا جبکہ خواتین کیلئے 14نشستوں پر 9آزاد کامیاب جبکہ 5مسلم لیگ (ن) سے کامیاب ہوئیں کامیاب ہونے والی خواتین میں شمع نسیم ،اناراں مائی ،زیتون بی بی، فوزیہ شہزاد،ریاض بی بی،امیراں مائی،بشیراں مائی ،حیات بی بی،خورشید عابد،کوثر بی بی،ریحانہ کوثر،ساجدہ حیات،حلیم بی بی،اور سرداراں مائی شامل ہیں ۔