سرگودھا ، بلدیاتی مخصوص نشستوں کے الیکشن ، امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کیلئے سری پائے ‘ حلوہ پوڑی اور دیگر لوازمات کیساتھ ناشتے کا اہتمام

منگل 15 نومبر 2016 19:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی ووٹرز کیلئے سری پائے ‘ حلوہ پوڑی اور دیگر لوازمات کیساتھ ناشتے جبکہ کئی امیدواروں نے ووٹ کیلئے ووٹرز کو رات ڈنر اور دوپہر کو بہترین کھانے کا بھی اہتمام کیا تھا کئی امیدواروں نے ووٹرز کو پابند کرنے کیلئے مختلف حربے بھی استعمال کئے پولنگ کیمپس میں لوگوں کی بڑی تعداد انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے آتی رہی اور ووٹرز کی خوشامدوں کا سلسلہ بھی عروج پر رہا۔