کسٹم انٹیلی جنس کی ملتان روڈ پر کارروائی ،سمگل شدہ امپورٹڈ سگریٹس کی بڑی کھیپ پکڑ لی

منگل 15 نومبر 2016 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) کسٹم انٹیلی جنس کی ملتان روڈ پر کارروائی ،سمگل شدہ امپورٹڈ سگریٹس کی بڑی کھیپ پکڑ لی ‘سپریٹنڈنٹ کسٹم ملک یاسین کے مطابق انٹرنیشنل برانڈ کے سگریٹس کی مالیت20لاکھ سے زائد ہے۔کسٹم انٹیلی جنس نے ملتان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سمگل شدہ امپورٹڈ سگریٹس کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے ۔ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلیجنس زیبا اظہرحئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر علی زیب کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انسپکٹرکسٹم انٹیلی جنس اکمل شہباز نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی ۔ سپریٹنڈنٹ کسٹم انٹیلی جنس ملک یاسین کے مطابق انٹرنیشنل برانڈ کے سگریٹوں کی مالیت بیس لاکھ سے زائد ہے سمگل شدہ سگریٹ بلوچستان کے رجسٹرڈ ٹرک پرلاہورلائے گئے تھے جبکہ سگریٹوں کو دالوں کی بوریوں کے نیچے چھپایا گیا تھا شک کی بنا پر تلاشی لی گئی جس میں بڑی تعداد میں پچاس سے زائد کارٹن سگریٹ برامد ہوئے امپورٹڈ سگریٹس ضبط کر لئے گئے ہیں جبکہ مالک محمد ظفر پر ایف آئی آر ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :