سی پیک پر آل پارٹیز کانفرنس، کنٹرول لائن پر پاک فوج کے جوانوں کی شہادت ، جہانگیر بدر ،گڈانی کے شہداء اور مزار شاہ نوارنی کے شہداء کے لیے پر فاتحہ خوانی کی گئی

منگل 15 نومبر 2016 19:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) پاک چین اقتصادی راہداری پرجماعت اسلامی کے آل پارٹیز کانفرنس کے موقع پر کنٹرول لائن پر پاک فوج کے جوانوں کی شہادت ، پی پی پی رہنماء جہانگیر بدر کے وفات ،گڈانی کے شہداء اور مزار شاہ نوارنی کے شہداء کے لیے پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔ پاک چین اقتصادی راہداری پرجماعت اسلامی کے آل پارٹیز کانفرنس میں صوبے کے تمام بڑے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی جب کہ مسلم لیگ(ن) نے شرکت کی یقین دہانی کے باوجود اے پی سی میںشرکت نہیں کی ۔

آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے کی جب کہ کنوینئر سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان تھے ۔ جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی میںپارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ ، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید اور صوبائی وزیر زکواة و عشر حاجی حبیب الرحمان بھی اے پی سی میںموجو د تھے ۔

(جاری ہے)

جن جماعتوں اور ان کے قائدین نے وفود کے ہمراہ اے پی سی میں شرکت کی اس میں عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخار حسین ، جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا گل نصیب خان ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سید ظاہر علی شاہ ، قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر و سینئر وزیر سکندر شیرپائو، تحریک انصاف کے رہنماء و صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان ، سینئر وزیر صحت شہرام خان ترکئی ،مسلم لیگ(ق) انتخاب چمکنی ، عوامی نیشنل پارٹی (ولی) فرید خان طوفان ، اسلامی تحریک کے علامہ رمضان توقیر ،جمعیت علماء اسلام (س) مولانا یوسف شاہ ، جمعیت علماء پاکستان کے فیاض خان ، اولسی تحریک کے ڈاکٹر سید عالم محسود ، اہل سنت و الجماعت کے مولانا عطاء محمد دیشانی ، جمعیت اہل حدیث کے مولانا فضل الرحمان مدنی ،راہ حق پارٹی کے مولانا عبیداللہ ایڈووکیٹ ، مزدور کسان پارٹی کے افضل خاموش اے پی سی میں شریک ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :