حیدرآبادسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا،محکمہ موسمیات

منگل 15 نومبر 2016 19:12

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ حیدرآباد میں دوپہر کے اوقات موسم خشک اور رات کے اوقات موسم سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو حیدرآباد32سینٹی گریڈ کے ساتھ خشک رہا ، حیدرآباد میں شام کے اوقات ہوا میں نمی کا تناسب 18% فیصد جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈاورزیادہ سے زیادہ32سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :