محکمہ اطلاعات سکھر کے افسران کا سینئر صحافی ابراہیم عباسی کے انتقال پر اظہارافسوس

منگل 15 نومبر 2016 19:12

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) محکمہ اطلاعات کے سکھرڈائریکٹوریٹ آفس میں ایک تعزیتی اجلاس ڈائریکٹر انفارمیشن سید آصف علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آفس کے افسران اور دیگر عملے نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خیرپور کے سینئر صحافی ابراہیم عباسی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت کی گئی۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔