بزنس مین پینل اورپاکستان بزنس گروپ نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کے لیے میاں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

مزید تجارتی خبریں

وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:38:31 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:42:26 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 21:23:51 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 21:23:50 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 21:23:49 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 19:09:22 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 19:09:22 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 19:09:22 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 19:01:30 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 19:01:29 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 18:06:29
- مزید خبریں

کراچی

بزنس مین پینل اورپاکستان بزنس گروپ نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کے لیے میاں انجم نثار کو سینئر نائب صدر کے عہدے پر نامزد کردیا

میاں انجم نثار ایک طویل عرصے سے صنعت کاروں اور تاجروں کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ آگے نظر آئے ہیں ، میاں زاہدحسین , ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں مخالفین کا صفایا کرنے کے بعد کمیونٹی کے حقیقی مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے ،میاں انجم نثار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)بزنس مین پینل اورپاکستان بزنس گروپ نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات برائے 2017-18کے لیے بزنس کمیونٹی کے معروف رہنما میاں انجم نثار کو سینئر نائب صدر کے عہدے پر نامزد کیا ہے ۔اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز لاہور میں دونوں گروپوں کے مشترکہ اجلاس کیا گیا ۔اجلاس میں بزنس مین پینل کے سینئروائس چیئرمین میاں زاہدحسین، جنرل سیکرٹری سنیٹرحاجی غلام علی،سندھ ریجن کے چیئرمین ذکریاعثمان،ثاقب فیاض مگوں،پاکستان بزنس گروپ کے چیئرمین مہتاب چائولہ، صدارتی امیدوارعبدالرحیم جانو، یحییٰ پولانی، سیدعبدالوحیدشاہ سمیت تاجروصنعت کاربرادری کے ممتازرہنمائوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق بزنس کمیونٹی کے سینئر رہنما میاں انجم نثار کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں نے بزنس کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں میاں انجم نثار سے درخواست کی کہ وہ ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں دونوں گروپوں کی جانب سے سینئر نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑیں تاہم میاں انجم نثار نے کہا کہ وہ بغیر کسی عہدے کے بزنس کمیونٹی کی خدمت کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں ۔

عہدوں کا حصول کبھی بھی میرے پیش نظرنہیں رہا ہے ۔اس پر بزنس مینل پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں نے ان پر زور دیا کہ ایف پی سی سی آئی کے معاملات کو درست کرنے کے لیے اس وقت آپ جیسی ہمہ گیر شخصیت کی ضرورت ہے ۔دونوں گروپوں کے رہنماؤں کے بے حد اصرار پر میاں انجم نثار نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں حصہ لینے کی حامی بھری جس کا اجلاس میں موجود تمام رہنماؤں نے خیر مقدم کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں زاہد حسین نے کہا کہ عبدالرحیم جانو کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کے بعد بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ نے بزنس کمیونٹی کی ایک اور بے لوث شخصیت کو اپناامیدوار نامزد کرکے ثابت کیا ہے کہ ہم بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل میں سنجیدہیں ۔بزنس کمیونٹی کو ایماندار اور کرپشن سے پاک قیادت فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے ۔

میاں انجم نثار ایک طویل عرصے سے صنعت کاروں اور تاجروں کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ آگے نظر آئے ہیں ۔ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو ان کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے ۔انہوںنے کہا کہ بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ میں مخالفین کی طرح کوئی بیمار ذہنیت کا شخص موجود نہیں ہے اور نہ ہی حکومتی عہدوں کے حصول کے لیے ہم بزنس کمیونٹی کو

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

15/11/2016 - 19:09:22 :وقت اشاعت