افغان کمشنریٹ کے زیر انتظام کام کرنے والے ملازمین کا برطرفیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 15 نومبر 2016 19:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) افغان کمشنریٹ کے زیر انتظام کام کرنے والے ملازمین نے برطرفیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،ملازمین نے حیات آباد میں کمشنریٹ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،ملازمین کاکہنا تھا کہ پینتیس سالہ خدمات کا صلہ مراعات اور پنشن کے بغیربرطرفی کی شکل میں دیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت تنخواہوں میںااضافہ،اپ گریڈیشن جبکہ فارغ کرنے پرگولڈن ہینڈ شیک کے طرزپرمالی فائدہ فراہم کریں۔