ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں…راہ دکھلائیں کسی رہرو منزل ہی نہیں

منگل 15 نومبر 2016 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اصلاحاتی پروگرام کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کے دوران شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں اور صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے جمود کو توڑنا ہوگا اورذمہ داری کا احساس کر کے آگے بڑھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

عوام کو جوتوقعات ہیں اس پر پورا اترنا متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے اوراس ضمن میں کسی قسم کی غفلت اورتساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوںنے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے صوبے کے پاس ہر طرح کے وسائل بھی موجود ہیں اورویژن بھی صرف کمی عزم،محنت اورجذبے کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر علامہ اقبالؒ کا یہ شعر بھی پڑھا۔ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیںراہ دکھلائیں کسی رہرو منزل ہی نہیں۔