پوری قوم وطن پر قربان ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے، ارشدمحمودقریشی

منگل 15 نومبر 2016 18:49

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ نمبر 8ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی کنٹرول لائن پر جارحیت کا پاکستان کی مسلح افواج منہ توڑجواب دے رہی ہیں، بھارت نے ایک بزدل کی طرح رات کی تاریکی میں وارکرکے ہمارے 7فوجی جوانوں کو شہید کردیا، پوری قوم وطن پر قربان ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستان کا بچہ بچہ ملکی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑ اہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کابازارگرم رکھا ہے تودوسری طرف کنٹرول لائن کی باربار خلاف ورزیاں کرکے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑارہا ہے، اقوام عالم کو بھارت کی اس کھلی دہشتگردی کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بھارت کو ہضم نہیں ہورہا اوروہ خطے کا امن تباہ کرنے کی سازش کررہا ہے لیکن پاکستان کی بہادر افواج منہ توڑ جواب دیکر بھارت کی ہرسازش کوناکام بنارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :