پنجاب پولیس اور صحبت پور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،پنجاب سے تعلق رکھنے والی3 بچے بازیاب‘ 2 خواتین تاحال لاپتہ ،تین اغواء کارگرفتار

منگل 15 نومبر 2016 18:44

جعفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) پنجاب کے ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے دو ماہ قبل پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے چکڑالا سے دو خواتین اور تین بچے مبینہ طور پر اغوا ہوئے تھے جن کو صحبت پور کے علاقے منور کھوسہ کے گوٹھ میں چھپایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک ہی گھر کے پانچ افراد کو اغواء کرکے بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے علاقے منور خان کھوسہ میں چھپایا گیا ہے تو پنجاب پولیس نے تھانہ صحبت پور کی پولیس کی مدد سے ڈی پی او کے ہمراہ بھاری نفری کے ساتھ گوٹھ منور خان کھوسہ میں چھاپہ مارا اور تین بچوں بارہ سالہ شکیلا بنت محمد رشید قوم اعون ،سات سالہ نویداں بی بی بنت محمد اسلم قوم اعوان اور دس سالہ بچہ حارث ولد محمد اسلم کو ملزمان کے چنگل سے آزاد کرالیا۔

تین ملزمان طالب حسین ولد آزاد،مور خان ولد طالب حسین،محمد اسلم ولد آزادکو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیاگیاجبکہ دوخواستین تاحال بازیاب نہ ہوسکی۔پولیس کے مطابق صحبت پور پولیس اور پنجاب پولیس مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :