15گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ پر ڈپٹی کمشنر قلات کیسکو حکام سے جواب طلب کر لیا

منگل 15 نومبر 2016 18:44

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)قلات میں 15گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ پر ڈپٹی کمشنر قلات نے کیسکو حکام سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان دیگر اضلاع میں کیسکو نے لوڈشیڈنگ کم کر کے دس گھنٹے کر دیا گیا مگر قلات میں گزشتہ چار سالوں سے مسلسل پندرہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلات عزیز اللہ غرشین نے کیسکو کی جانب سے قلات میں پندرہ گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیکر کیسکو حکام سے جواب طلب کر لیا ہیں ڈپٹی کمشنر قلات نے کی کیسکو حکام کو کہا ہیکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں لو ڈشیڈنگ کو کم کر دیا گیا ہیں مگر قلات میں لوڈشیڈنگ کو دورانیہ کم نہیں کیا گیا قلات میں کیسکو کی جانب سے مسلسل کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی بند ہو نے سے قلات میں معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں بجلی کی بندش سے کاروبار پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔