بلوچستان قومی کمیشن برائے خواتین نے نثار درانی اور رخسانہ احمد علی کو تین سال کیلئے ممبر نامزد کردیا

منگل 15 نومبر 2016 18:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) بلوچستان قومی کمیشن برائے خواتین نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے نثار درانی اور رخسانہ احمد علی کو تین سال کیلئے ممبر نامزد کیا ہے جس کے لئے ڈائریکٹریٹ میں ایک باقاعدہ آفس قائم کیا گیا ہے ۔ یہ بات منگل کے روز نامز د بلوچستان قومی کمیشن برائے خواتین نثار درانی اوررخسانہ احمد علی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر فتح محمد خجک بھی موجود تھے ۔ انہوںنے کہاکہ سول سوسائٹی اور دیگر این جی او ز او ریونین و دیگر سیاسی سماجی اداروں کی خواتین کے صلاح مشہورے سے خواتین کے مسائل حل کئے جائینگے ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اندازہ ہے کہ بلوچستان میں خواتین بہت مشکلات سے دو چار ہے ان کے مسائل زیادہ ہے ، انشاء اللہ ہم ان خواتین کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے او رجن محکموںمیں خواتین کے مسائل حل نہیں ہورہے انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مختلف محکموں کے ساتھ ملکر کام کرینگے جس میںخصوصاً وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان شامل ہے ۔ ہم بلوچستان میں موجو د خواتین سے متعلق قوانین اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے کام کرینگے اور کچھ نئے قوانین کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اراکین صوبائی سمبلی کے ذریعے اسمبلی میں پیش کرینگے جن میں خاص طورپر خواتین پر تیزاب پھینکنا خواتین کی بہتری ترقی سے مطابق بل صوبائی کمیشن برائے حیثیت خواتین کا بل بھی شامل ہے اس ضمن ممیں محکمہ ترقی نسواں کا مکمل تعاون ہمیں حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :