چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی نے وی ٹی آئی کو وظیفہ فنڈ کی مد میں 1کروڑ 56لاکھ 92ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ‘چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری محمد صادق

منگل 15 نومبر 2016 18:36

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نے ضلع کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کو مستحق طلباء و طالبات کو مفت فنی ٹریننگ کی فراہمی اور وظیفہ فنڈ کی مد میں 1کروڑ 56لاکھ 92ہزار روپے کے فنڈز کا اجراء کر دیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کے پرنسپلز میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں کہی ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر زکوٰة اشفاق احمد خاں اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نے بتایا ہے کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قصور سٹی کو 42لاکھ 48ہزار روپے ‘ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نور پور کو 42لاکھ 48ہزار روپے ‘ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کنگن پور کو 15لاکھ 48ہزار روپے اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چونیاں کو 51لاکھ 48ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔ اس کے علاوہ مستحق بچیوں کو جہیز فنڈ کی مد میں 5لاکھ روپے کے چیک جاری کر دیئے ہیں ۔ چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی نے کہا کہ مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں نیز مستحقین زکوٰة کو امداد کی فراہمی میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔