زاہد حامد اور ایران کے وزیرماحولیات کے درمیان ملاقات

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل 15 نومبر 2016 18:33

رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد اور ایران کے وزیر ماحولیات کے درمیان عالمی ماحولیاتی کانفرنس سی او پی۔22 کے موقع پر مراکش میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر زاہد حامد نے ایرانی سفیر کو حکومت پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم پالیسی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے پیرس معاہدہ کی توثیق کر دی ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مسائل کے حل کیلئے کابینہ نے موسمیاتی تبدیلی ایکٹ بھی منظور کر لیا ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رونما ہونے والی آفات سے پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات کو بھی اجاگر کیا۔

متعلقہ عنوان :