ڈیر ہ، واپڈا ایس ڈی او کی رپورٹ پر2 افراد کیخلاف دھمکیاں دینے اور کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج

منگل 15 نومبر 2016 18:33

ڈیر ہ اسماعیل خا ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) پہاڑ پور پولیس نے ٹرانسفارمر کے تنازعہ پر واپڈا کے ایس ڈی او کی رپورٹ پر دو افراد کیخلاف دھمکیاں دینے اور کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا،کینٹ پولیس نے ٹریکٹرز کی خرید کے سلسلہ میں 9 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے دو جعلی چیکوں کا مقدمہ ایک شخص کے خلاف کرلیا،بندکورائی پولیس نے آدھا کلو سے زائد چرس برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا یارک پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا،الگ الگ مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں حاجی بختہ میر بھٹنی سکنہ آڑہ روڈ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ نیو اسلامیہ کالونی کے رہائشی مصطفیٰ عزیز نے مجھے ٹریکٹرز کی خرید کے سلسلہ میں 9 لاکھ 14 ہزار روپے کے دو جعلی چیک دیئے،بندکورائی پولیس نے کالو قلندر علاقہ میں نصیر الدین نامی شخص سے 530 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا یارک پولیس نے چنڈہ چیک پوسٹ پر دوران تلاشی علاؤالدین ولد مشرف دین سکنہ وانڈہ جھندیر سے ایک پستول 30 بور اور 25 کارتوس برآمد کرلیئے۔

(جاری ہے)

پہاڑ پور میں واپڈا کے ایس ڈی او شہزاد علی نے 506-186/34PPC کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ ٹرانسفارمر کے تنازعہ پر اسلم خروٹی اور منشی محمد اسماعیل نے واپڈا دفتر میں مجھے دھمکیاں دی اور کار سرکار میں مداخلت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :