خواندگی کی شرح بڑھانے کیلئے تعلیمی بجٹ میں 4 فیصد تک اضافہ کی ضرورت ہے، تعلیمی معیار بہتر کرنے کیلئے سرکاری اداروں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر پالیسی مرتب کریں ، قائدِاعظم یونیورسٹی کی چاردیواری کی تکمیل اور غیر قانونی قابضین سے یونیورسٹی کی زمین واگزار کرانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں
صدر مملکت ممنون حسین کی وزیر مملکت وفاقی تعلیم اورپیشہ ورانہ تربیت بلیغ الرحمن سے ملاقات میں گفتگو
منگل 15 نومبر 2016 17:46
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کیلئے سرکاری اداروں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر ایسی پالیسی مرتب کرنی چاہیے جس سے ملک کے تعلیمی نظام میں بہتری آئے۔
صدر مملکت نے کہا کہ مستقبل کے حالات کے پیشِ نظر ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ایسا لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا جس سے آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے رحجان کو پروان چڑھانے کے ضرورت ہے تاکہ سماجی شعبے میں بہتری آئے۔ صدر مملکت نے قومی تعلیمی نصاب کی تیاری میں ذاتی دلچسپی اورقرآنی تعلیمات کو نصاب کا حصہ بنانے کیلئے مجوزہ قانون سازی پر وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے اقدامات کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت مستحق طلباء کیلئے ادا شدہ فیس کی واپسی موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ اس سے نہ صرف مستحق بچوں کی حوصلہ افزائی ہو گی بلکہ اس سے تعلیم کی طرف رحجان میں بھی اضافہ ہو گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ تعلیمی پروگرام کی عملداری کی لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اوراس کے لیے اپنی بھرپور مدد کایقین دلایا۔صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر مملکت کو ہدایت کی کہ قائدِاعظم یونیورسٹی کی چاردیواری کی تکمیل اور غیر قانونی قابضین سے یونیورسٹی کی زمین واگزار کرانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔صدر مملکت ممنون حسین کو وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اورپیشہ ورانہ تربیت بلیغ الرحمٰن نے تعلیمی میدان میں کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.