سکولوں سے حافظ قرآن بن کر نکلیں گے تو معاشرے میں تفرقہ بازی ختم ہوگی‘اسلام آباد ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

مزید کشمیر کی خبریں

وقت اشاعت: 15/11/2016 - 17:28:10 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 17:28:10 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 17:28:10 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 17:28:10 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 17:28:10 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 17:28:10 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 17:28:10 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 17:28:10 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 16:47:28 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 16:47:27 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 16:47:26
پچھلی خبریں - مزید خبریں

سکولوں سے حافظ قرآن بن کر نکلیں گے تو معاشرے میں تفرقہ بازی ختم ہوگی‘اسلام آباد حفظ اسکول نے دنیاوی کے ساتھ دینی تعلیم کا آغاز کر کے آزادکشمیر میں ایک اچھی روایت ڈالی ہے‘قرآن کریم کے پہلے معلم خود رسول ؐ تھے اورپہلے شاگرد صحابہ کرام واہل بیت تھے،ہمیں اس سلسلے کو پروان چڑھانا ہے

صدرمسلم کانفرنس وسابق وزیراعظم سردار عتیق کا اسلام آباد حفظ اسکول کی پہلی دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)صدرآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ سکولوں سے حافظ قرآن بن کر نکلیں گے تو معاشرے میں تفرقہ بازی ختم ہوگی،اسلام آباد حفظ اسکول نے دنیاوی کے ساتھ دینی تعلیم کا آغاز کر کے آزادکشمیر میں ایک اچھی روایت ڈالی ہے،قرآن کریم کے پہلے معلم خود رسول ؐ تھے اورپہلے شاگرد صحابہ کرام واہل بیت تھے،ہمیں اس سلسلے کو پروان چڑھانا ہے،ان خیالات کا اظہار سردارعتیق احمد خان نے گزشتہ روز اسلام آباد حفظ اسکول کی پہلی دستارفضیلت کانفرنس بسلسلہ تکمیل حفظ قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اسکول کے تین طلبہ وطالبات طلحہ فاروق،رضوان فاروق اور سیدہ خدیجہ گیلانی نے تخفیظ قرآن مکمل کیا جنہیں مہمان خصوصی سردارعتیق احمد خان،صدر تقریب راجہ ثاقب مجید،ایم ڈی اسلام آباد پبلک اسکول وچیئرمین اسلام آباد حفظ اسکول مشتاق احمد خان،پرنسپل مسزمیمونہ مشتاق،سابق وزیر پیر سید مرتضیٰ علی گیلانی،پروفیسر نثار ہمدانی،سینئر صحافی عبدالواجد خان،سابق امیدواراسمبلی میر عتیق الرحمان،خواجہ شفیق ،انصرپیرزادہ،شیخ مقصود،یاسر نقوی،سجاد عباسی،ہارون آزاد نے دستار بندی اور چادر پوشی کی اورحفظ قرآن مکمل کرنے پرسرٹیفکیٹ ،شیلڈ تقسیم کیں اور ہار پہنائے،اس موقع پرحفظ اسکول کے اساتذہ ،قاری محمد مبشر،قاری محمد جمیل کو بھی بہترین کارکردگی پر سردارعتیق احمد خان نے سرٹیفکیٹ اور شیلڈ دیں،سردار عتیق احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مستشرقین اس وقت قرآن کریم کے خلاف عالمی سازش میں مصروف ہیں،اور جہاد کی آیات قرآن مجید سے نکال کر اُس کا اصل مفہوم اورمقصد تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،مگر سینوں میں قرآن محفوظ ہیں اورقرآن کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ کریم نے لیا

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

15/11/2016 - 17:28:10 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان