چین کی بھارت کو آٹھ انچ والی چپس کی برآمدات

منگل 15 نومبر 2016 17:27

چنگ شا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چین کے ممتاز ریلوے انجن ساز سی آر آر سی زو جو انسٹی ٹیوٹ کمپنی لمٹیڈ نے بھارت کو آٹھ انچ چپس کی ملک کی پہلی وافر برآمدات کی ہے ، وسطی چین کے صوبہ ہونان کے شہر زو جو میں قائم کمپنی نے منگل کو کہا کہ اس نے بھارت کو آٹھ انچ موصل گیٹ بائی پولر ٹرانزسٹر (آئی جی بی ٹی )چپس برآمد کئے ہیں جو بجلی سے چلنے والی ٹرینوں کو زیادہ توانائی فعال بنانے کیلئے بھارت میں 100ریلوے انجنوں کے ٹرانسفارمر کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کئے جائیں گے ، چینی ساختہ چپس اس وقت 7200کلومیٹر الیکٹرک لوکو موٹرز میں استعمال کئے جارہے ہیں جو کہ چین کی ہائی سپیڈ ٹرینوں کو پاور کرتے ہیں ، سی آر آر سی زو جو انسٹی ٹیوٹ کمپنی لمٹیڈ نے 2014ء میں دنیا کی دوسری آٹھ انچ چپ پروڈکشن لائن بنائی جو 120000چپس اور ایک ملین آئی جی بی ٹی موڈولز کی سالانہ پیداوارتک پہنچ گئی ہے ، آئی جی بی ٹی چپ جدید الیکٹرک کے اپلانسز کی اہم ٹیکنالوجی ہے اس سے ہائی سپیڈ ڈیزل سے لے کر ایرو سپیس اور ایوی ایشن صنعتوں میں بھی ہر ایک میں استعمال کیا جا سکتا ہے ،چینی لوکو موٹیو ساز کمپنی کو توقع ہے کہ چپس کی زبردست برآمدی صلاحیت ہے ۔

متعلقہ عنوان :