پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل شیڈول کے مطابق پریکٹس

قومی کرکٹرز نے کرائسٹ چرچ میں زلزلے کو فراموش کر کے بیٹنگ ، بائولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی

منگل 15 نومبر 2016 17:24

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل شیڈول کے مطابق ..
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق 17 نومبر کو ہوگا ، قومی ٹیم نے زلزلے سے متاثرہ شہر کرائسٹ چرچ میں بھرپور پریکٹس کی ۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹرز نیوزی لینڈ میں آنے والے خوفناک زلزلے کو بھلا کر پہلے ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ کرکٹرز نے کرائسٹ چرچ میں شیڈول کے مطابق بیٹنگ اور بائولنگ کے شعبے میں پریکٹس کی ۔ نیوزی لینڈ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ زلزلے اور سونامی کے باعث پاک کیوی ٹیسٹ سیریز متاثر نہیں ہوگی اور دونوں ٹیمیں مقررہ شیڈول کے مطابق میچز کھیلیں گی ۔

متعلقہ عنوان :