اساتذہ کا کلاسوں کا بائیکاٹ
محمد علی منگل 15 نومبر 2016 17:07
نوشہرہ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 15 نومبر ۔2016ء )کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی کال پر صوبہ بھر کی طرح نوشہرہ کے پانچ مردانہ اور تین زنانہ کالجز کے اساتذہ نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے نوشہرہ پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا ۔
مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔ میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے یوکل یونٹس کے صدور پروسفیر مسعود خان، پروفیسر ڈاکٹر سید حسن خان اور پروفیسرسلمیٰ فضل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے ملازمین کی اپ گریڈیشن ہوچکی ہے۔(جاری ہے)
مگر کالج اساتذہ اب تک اپ گریڈیشن سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ز اور دیگر اداروں کے ملازمین کو پروفیشل الاؤنس دیا جارہا ہے مگر کالج اساتذہ ٹیچنگ الاؤنس سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار حکومت سے فریاد کی مگر حکومت کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کالج اساتذہ نے علامتی ہڑتال کی۔ اس کے بعد 9نومبر سے ایک گھنٹہ کلاسز کا بائیکاٹ جاری ہے۔ مگر حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات پر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ اب کالج اساتذہ کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ سڑکوں پر نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو آئندہ کا لائحہ عمل 17 نومبر کو پیش کیا جائیگا۔ جس میں آخری آخری آپشن کے طور پر کالج کی تالہ بندی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال اور احتجاج جاری رہے گا۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.