پارکوں اور پلے گراؤنڈ ز کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں، ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 15/11/2016 - 17:48:24 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 17:47:01 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 17:18:36 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 17:18:28 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 16:59:02 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 16:59:02 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 16:39:35 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 16:39:35 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 16:39:33 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 16:21:49 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 16:12:34
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

پارکوں اور پلے گراؤنڈ ز کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد نے کہا ہے کہ پارکوں اور پلے گراؤنڈز کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں۔ یہ بات انہوں نے سائٹ زون میں پارک کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام پارکوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال مذید بہتر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تاکہ عوام کو صحت مند ماحول میسر آسکے۔ اس موقع پر بلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو بلدیہ غربی کی حدود میں موجود پارکس و پلے گرائونڈز کی تعمیر ومرمت اور مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
15/11/2016 - 16:59:02 :وقت اشاعت