اسلام آباد ہائی کورٹ کے وکلاء نے گائون پہننے کی ہدایت پر عمل در آمد شروع کر دیا

منگل 15 نومبر 2016 16:47

اسلام آباد ہائی کورٹ کے وکلاء نے گائون پہننے کی ہدایت پر عمل در آمد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ناسلام آباد ہائی کورٹ کے وکلاء نے گائون پہننے کی ہدایت پر عمل در آمد شروع کر دیا ہے ۔ منگل کو بیشتر وکلاء گاون پہنے عدالت پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلاء کے یونیفارم کی دکان بھی لگ گئی ہے۔ دوکاندار نے بتایا کہ وکلاء 1500 سے 8000 تک گاون خرید سکتے ہیں ، وکلاء نے دکان سے گاون کی خریداری شروع کر دی گئی ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکلاء کو 15 نومبر 2016ء سے 14 اپریل 2017ء تک گاون پہن کر عدالتوں میں پابندی سے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔