چارسدہ میں خاتون سمیت دو افراد قتل

منگل 15 نومبر 2016 16:39

چارسدہ میں خاتون سمیت دو افراد قتل
چارسدہ۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) چارسدہ میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ عمر زئی کے حدود غفور خان کورونہ میں نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے گھر کے دہلیز پر مسماة بسمین زوجہ ربنواز (مرحوم )کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ تنگی کی حدود کالج روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے الطاف الرحمان ولد سیف الرحمان کو قتل کر دیا ۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :