دبئی میں ایک فرانسیسی سیاح پیسوں کیلیے گٹار بجاتے ہوئے گرفتار۔

منگل 15 نومبر 2016 16:13

دبئی میں ایک فرانسیسی سیاح پیسوں کیلیے گٹار بجاتے ہوئے گرفتار۔

دبئی(اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار،15نومبر،2016) دبئی مارکیٹ میں ایک سیاح پیسوں کیلیے گٹار بجا رہا تھا کہ اسے پولیس نے بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔یہ فرانسیسی شخص ڈیرہ میں گولڈ مارکیٹ میں صبح 10:30 بجے عربی سٹائل میں گٹار بجا کر لوگوں کو محظوظ کر رہا تھااور لوگ سامنے پھیلے ہوئے کمبل پراس کے گٹار سے محظوظ ہو کر پیسے پھینک رہے تھے۔

(جاری ہے)

عدالت میں پیش ہونے کے بعد اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کوئی قانون نہیں توڑا اور نہ ہی اس نے بھیک مانگی ہے۔

اس نے یہ بھی کہا کہ وہ اس طرح سے پوری دنیا گھومتا ہے اور اپنے اخراجات اسی طرح پورے کرتا ہے۔تاہم پولیس حکام کا یہ کہنا ہے کہ قانون کے مطابق یہ جرم ہے جس کی یہاں اجازت نہیں۔عدالت نے اس سلسلے میں 15 دن قید کے بعد ڈی پورٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :