ٹھیلہ سیداں کے جدی مکینوںکا سیکٹر جی 15میں متبادل پلاٹس کی فراہمی بارے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ

منگل 15 نومبر 2016 16:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) وفاقی دارالحکومت کے موضع ٹھیلہ سیداں کے جدی مکینوں نے سیکٹر جی 15میں متبادل پلاٹس فراہم نہ کرنے پر پی ایچ اے کی الاٹمنٹ تقریب کے دوران شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے عدلیہ کے فیصلے پر عمل درآمد کرایا جائے ‘عدالت عالیہ توہین عدالت پر ازخود نوٹس لے ۔منگل کو پاکستان ہائوسنگ فائونڈیشن(پی ایچ اے ) نے جی 13فیز 4کے الاٹیوں کو ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد الاٹمنٹ دینے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر ٹھیلہ سیداں کی متاثرین کمیٹی کے عہدیداران سید عنایت اللہ شاہ ‘سید امیر علی شاہ ‘سید عدیل شاہ ‘سید محمد شاہ ‘ سید فرخ حسین کاظمی ‘حاجی پرویز ‘عابد شیر ‘سید حسنین ایڈووکیٹ ‘ راجہ جہانگیر کی قیادت میںسینکڑوں افراد اکٹھے ہوگئے اور 1200سے 1300کنال اراضی ‘بنے ہوئے گھر انتظامیہ کے حوالے کرنے کے کئی سال گذرنے کے بعد بھی وعدہ کے مطابق سیکٹر آئی15میں جگہ کی پیمائش کے مطابق متبادل پلاٹس نہ دیئے جانے پر اجتجا ج کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر سی ڈی اے اور پی ایچ اے کے خلاف نعرے درج تھے ۔متاثرین ٹھیلہ سیداں کمیٹی کے عہدیداروں اور معززین علاقہ نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے بتا یا کہ سی ڈی اے اور پی ایچ اے کی اس غفلت ‘لا پرواہی کے باعث سینکڑوں جدی مکین سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں ‘اپنے گھر بھی توڑ دیئے ہیں لیکن ابھی تک انھیں متبادل جگہ نہیں دی گئی ‘انتظامیہ نے پہلے جس جگہ متبادل پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا ‘ابھی تک اس سیکٹر آئی 15کا مکمل قبضہ ہی نہیں لیا گیاہے اور نہ ہیجدی مکینوں کو متبادل پلاٹس کے لئے کسی مقام کے الاٹمنٹ لیٹر دیئے گئے ہیں ۔

انہوں نے بتا یا کہ ہم سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے اپیل کرتے ہیں وہ اس پر ازخود نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :