تمام دستاویزات اعلیٰ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہیں، انشاء الله وزیراعظم محمد نواز شریف سرخرو ہوں گے، وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

منگل 15 نومبر 2016 16:14

تمام دستاویزات اعلیٰ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہیں، انشاء الله وزیراعظم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام دستاویزات اعلیٰ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہیں ، انشاء الله وزیراعظم محمد نواز شریف سرخرو ہوں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے اور انشاء الله وزیراعظم سرخرو ہوں گے۔