سی پیک منصوبہ پر دوست خوش اور دشمن پریشان ہیں،شاہدہ قدیر

منگل 15 نومبر 2016 16:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کی سینئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پر دوست خوش اور دشمن پریشان ہیں، موجودہ حکومت کی کاوشوں سے ملک سے دہشت گردی، پانی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ، بے روزگاری سمیت 2018ء تک تمام بحرانوں پر قابو پا لیا جائے گا، وزیراعظم نواز شریف کی جراتمندانہ قیادت نے ملک کو صحیح معنوں میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے، بحرانوںکے خاتمے کیلئے جوانہوں نے عوام سے وعدے اور اعلانات کئے تھے، ان کو سچ ثابت کیا ہے۔

اپنے بیان میں بیگم شاہدہ قدیر نے مزید کہاکہ آج جو لوگ تنقید اورترقی وخوشحالی کے سفر میں آڑے آ رہے ہیںقوم ان کے چہروں سے بخوبی آگاہ ہے ،عمران خان نے ہمیشہ میں نہ مانوں کی سیاست کی اور انتشار پھیلا کرملکی ترقی کے سفر کو روکنے کی ناکام کوشش کی جسے پاکستان کے باشعور عوام نے ناکام بنادیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج عمران خان کے طرز سیاست اور سیاسی غلطیوںکے باعث ان کے کارکن شرمندہ اور مایوس ہیں،سیاست میں اتارچڑھائو آتے رہتے ہیں مگر ایک لیڈر کو مشکل حالات میں اپنے کارکنوں کو اتنے بڑے خواب نہیں دکھانے چاہئیں۔مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئر رہنمابیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ لگتا ہے کہ عمران خان نے پچھلے دھرنے سے کچھ نہیں سیکھا ورنہ آج انہیں ان حالات کاسامنا نہ کرناپڑتا۔

متعلقہ عنوان :