سری لنکا سے ڈی پورٹ 4پاکستانی شہری واپس پہنچ گئے ،ْ ایف آئی نے حراست میں لے لیا

منگل 15 نومبر 2016 16:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) سری لنکا سے ڈی پورٹ 4پاکستانی شہری واپس پہنچ گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جعلی پاسپورٹ پر سری لنکا جانے والے 4پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا جس کے بعد وہ فیصل آباد ایئر پورٹ پر پہنچ گئے جہاں انہیں ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق چاروں افراد جعلی پاسپورٹ بنو کر دبئی سے کولمبو گئے جہاں سے انہیں ڈی پورٹ کیا گیا ہے تاہم انہیں حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی گئی پتہ لگایا جا رہا ہے کہ انہیں کس کی مدد سے جعلی پاسپورٹ بنو ا کر دئیے گئے تاکہ اصل ملزمان تک بھی پہنچا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :