راولپنڈی میں نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش بر آمد

جاپانی شہری کی موت کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا

منگل 15 نومبر 2016 16:09

راولپنڈی میں نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش بر آمد
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) راولپنڈی میں ایک نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کینٹ کے علاقے صدر میں واقع نجی ہوٹل کے کمرے کے باتھ روم سے جاپانی شہری اوتر آریکا کی لاش برآمد ہوئی تاہم جاپانی شہری کی موت کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا۔پولیس ذرائع کے مطابق اوتر آریکا رواں ماہ 6 نومبر کو پاکستان آیا تھا۔

(جاری ہے)

جاپانی شہری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق ہوٹل کا مذکورہ کمرہ فرحت نامی شہری نے کرایہ پر لیا تھا، جو جاپانی شہری کے ساتھ مل کر گاڑیوں کا کام کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرحت لاہور کا رہائشی ہے، جسے حراست میں لے لیا گیادوسری جانب جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔اس سے قبل رواں برس 13 اکتوبر کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف سیون سے اسپین کے سفارت خانے کے ایک اہلکار ہوان ہوس گنیر کی لاش برآمد ہوئی تھی ،ْابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ ہسپانوی سفارت خانے کے اہلکار نے خودکشی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :