مریم نواز صر ف اور صرف ٹرسٹی ہیں ،ْ عدالت سے کمیشن بنانے کے بجائے کھلی عدالت میں سماعت کی استدعا کرینگے ،ْ اکرم شیخ

تاخیری حربے استعمال کر نے کے طعنے دینے والوں کے وکلاء نے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 16:09

مریم نواز صر ف اور صرف ٹرسٹی ہیں ،ْ عدالت سے کمیشن بنانے کے بجائے کھلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) وزیراعظم نواز شریف کے بچوں وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ مریم نواز صرف اور صرف ٹرسٹی ہیں اور اس کے علاوہ انہیں اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم شیخ نے کہا کہ مریم نواز صرف ٹرسٹی ہیں جو پراپرٹی کے مالک کی وفات کی صورت میں ورثاء میں اس کی تقسیم کی ذمہ دار ہیں اور اس کے علاوہ انہیں اس جائیداد سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم عدالت سے استدعا کریں گے کہ اس مقدمے کیلئے کمیشن بنانے کے بجائے اس کی سماعت کھلی عدالت میں کی جائے تاکہ پوری دنیا دیکھے کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ میں تمام دستاویزات جمع کرا دی ہیں ماسوائے ایک کے ،ْجو قطر کے سابق وزیراعظم سے متعلق ہے ،ْ مریم نواز شریف کا اضافی بیان بھی جمع کرا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دستاویزات صرف عدالت کے ملاحظے کیلئے ہیں کیونکہ اگر جمع کرائیں گے تو دوسرا فریق بھی چاہے گا کہ وہ مطالعہ کرے۔اکرم شیخ نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا تھا کہ ہم تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وکلاء نے عدالت سے وقت مانگ لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :