خوردبرد کیس ،محکمہ معدنیات کے 2 رائلٹی ٹھیکیداروں کو تین سال قید کی سزا سنادی گئی

منگل 15 نومبر 2016 16:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) احتساب عدالت کوئٹہ کے جج عبدالمجید ناصر نے 2کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کے خوردبرد کے مقدمہ میں نامزد محکمہ معدنیات کے 2 رائلٹی ٹھیکیداروں کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر تین سال قید کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے رائلٹی ٹھیکیداران روزی خان کاکڑ اور اسماعیل کرد کی جانب سے خورد برد کر کے قومی خزانے کو 28.213 ملین روپے نقصان پہنچانے کے انکشاف کے بعد نیب بلوچستا ن نے تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس عدالت میں دائر کی تھی تاہم ملزمان سماعت کے موقع پر پیش ہونے سے گریزاں ہیں ۔گزشتہ روز نیب عدالت کوئٹہ نے مذکورہ ملزمان کو نیب آرڈیننس کے دفعہ 31/A کے تحت تین تین سال قید کی سزا سنادی ۔