صدر اوباما یونان کے دارالحکومت ایتھنز پہنچ گئے

منگل 15 نومبر 2016 15:22

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) امریکا کے صدر براک اوباما اپنی صدارت کے آخری یورپی دورے کے سلسلے میں منگل کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دورے میں وہ اپنے یورپی اتحادیوں کو یقین دلائیں گے کہ امریکا میں سیاسی تبدیلی سے یورپ کے ساتھ تعلقات پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔یونان کی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد وہ جرمنی روانہ ہونگے۔اپنے دورے کے آخری مرحلے میں صدر اوباما پیرو میں قیام اور ایشیاء بحرالکاہل اقتصادی تعاون فورم میں شرکت کریں گے

متعلقہ عنوان :