چین میں سرکاری اہلکار کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت دیدی گئی

منگل 15 نومبر 2016 15:22

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) چین میں سرکاری اہلکار کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت دیدی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے میخیں ٹھونکنے والی مشین یا نیل گن سے ایک سرکاری اہلکار کو اس وقت قتل کیا تھا جب اس کے مکان کو گرایا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ شمالی صوبہ ہیبی میں گزشتہ سال پیش آیا تھا۔عدالتی بیان کے مطابق قاتل کی سزاء پر گزشتہ روز عمل درآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :