Live Updates

اپوزیشن کے وزیر اعظم اور انکے خاندان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں‘سردار ایاز صادق

منگل 15 نومبر 2016 15:14

اپوزیشن کے وزیر اعظم اور انکے خاندان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں‘سردار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف اور دیگر اپوزیشن کے وزیر اعظم اور انکے خاندان کے خلاف کوئی ثبوت نہیںصرف الزامات ہیں ‘ اللہ تعالیٰ عمران خان سمیت سب کو عدالتوں اور انکے فیصلوں کے احترام کی ہدایت دیں ‘پانامہ لیک کیس کا فیصلہ اب کہیں اور نہیں سپر یم کورٹ میں ہی ہونا ہے فیصلہ کا انتظار کر نا چاہیے ‘سر تاج عزیز وزیر اعظم کے مشیر ہے مگر انکو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہے ‘وزیر اعظم کو آئین کے مطابق 5مشیر رکھنے کی اجازت ہے ‘ترک صدر پار لیمنٹ کے مشتر کہ اجلا س سے خطاب کر نے آرہے ہیں ترکی کو آمر یت کا مقابلہ کر نے پر خراج تحسین پیش کر یں گے ‘ لڑ ائیاں ختم کر کے تحر یک انصاف سمیت سب کو تر ک صد رکا پار لیمنٹ میں استقبال اور احترام کر نا چاہیے‘چین اور ترکی کشمیرکے مسئلہ پر پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کر رہا ہے‘بھارت کے پاس پاکستان پر الزامات لگانے کا کوئی جواز نہیں ہم بھارت کے خلاف عالمی فورمز پر ثبوت دے چکے ہیں ‘مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحر یک روکنے والی نہیں بھارت کو پتہ ہونا چاہیے وہ پاکستان کے خلاف جارحیت کر یگا تو اس کو منہ توڑ جواب مل رہا ہے اور آئندہ بھی ملتا رہیگا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز لاہور میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بھارت میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر رکھی ہے وہاں کر فیو لگ کربچوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے اور بھارت کی دہشت گردی پوری دنیا کے سامنے ہے مگر اسکے باوجود کشمیر یوں کی آزادی کی تحر یک مضبوط ہو رہی ہے اور اسکے روکنے کوئی امکانات نظر نہیں آتے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان سے دشمنی کا ثبوت ہے اور ہم نے پاکستان کے خلاف کام کر نیوالے بھارتی سفا رتکاروں کو نکال دیا ہے اور بھار ت کی پاکستان دشمنی کے حوالے سے دنیا کو ثبوت بھی فراہم کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کافی عرصہ سے جارحیت جاری ہے جسکے خلاف لڑتے ہوئے جانوں کے نذرانے دینے والے پاکستانی فوجی اہلکاروں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف والوں کے پاس اب جو بھی ثبوت ہیں وہ سامنے آچکے ہیں اور اب پانامہ لیکس کا کیس سپر یم کورٹ میں چل رہا ہے جہاں اس کا فیصلہ ہو نا ہے اس لیے سب کو اس فیصلے کا انتظار کر نا چاہیے اور جب فیصلے آجائے توسب کو اس کا احترام بھی کر نا ہوگا اور اللہ تعالیٰ عمران خان سمیت سب کو عدالتوں کی احترام کی ہدایت دیں۔ انہوں نے کہا کہ اور نج لائن ٹرین کا کیس سپر یم کورٹ میں جیسے ہی اس کا فیصلہ آئیگا کام شروع کر دیا جائیگا اور وزیر اعلی شہباز شر یف نے پنجاب میں ترقی کے لیے جس رفتار سے کام کیا ہے وہ مثالی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات