ایف آئی اے کی گلبرگ میں کارروائی، ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

منگل 15 نومبر 2016 15:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) ایف آئی اے نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت گلبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پنجاب ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق لاہور میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید خان نے گلبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم عبدالرشید کو گرفتار کرلیا ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 لاکھ 15 ہزار روپے اور اہم دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :