Live Updates

سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت

عمران خان کوجواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی گئی، جہانگیر ترین نے جواب جمع کرا دیا جہانگیر ترین کی اپنی کوئی آف شور کمپنی نہیں نہ پاناما لیکس میں نام آیا ، ان کے بچوں کی آف شور کمپنی ہے،ٹیکس ریٹرن میں اسکا ذکر کیا جاتا ہے،میرے خلاف درخواست ردعمل میں دائر کی گئی ، کبھی کوئی ٹیکس چوری نہیں کیا ، ٹیکس سے متعلق ٹرائل کورٹ ان کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے،جہانگیر ترین

منگل 15 نومبر 2016 15:09

سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، عمران خان کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگی گئی جو عدالت نے دے دی جبکہ جہانگیر ترین نے اپنے وکیل سکندر بشیر کے توسط سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ۔

(جاری ہے)

جہانگیرترین کے وکیل نے جواب میں بتایا کہ جہانگیر ترین کی اپنی کوئی آف شور کمپنی نہیں نہ پاناما لیکس میں نام آیا ، ان کے بچوں کی آف شور کمپنی ہے اور ٹیکس ریٹرن میں اسکا ذکر کیا جاتا ہے۔ جہانگیر ترین نے جواب میں کہا کہ ان کے خلاف درخواست ردعمل میں دائر کی گئی ، کبھی کوئی ٹیکس چوری نہیں کیا ، ٹیکس سے متعلق ٹرائل کورٹ ان کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے ، ان کے خلاف لگے الزامات بے بنیاد ہیں، درخواست خارج کی جائے۔ عدالت نے کہا کہ عمران خان کے جواب کی روح کی روشنی میں کیس کو لارجر بینچ میں سننے کا فیصلہ کریں گے۔ کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات