ڈپٹی کمشنرکوٹلی آفس میںاجلاس ‘سنٹرل ایگزیکٹوآفیسرسمیت دیگرافسران وضلعی محکموں کے سربراہان کی شرکت

ْ

منگل 15 نومبر 2016 14:52

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)ڈپٹی کمشنرآفس میںSolution For Disaster Sustanableکااجلاس سنٹرل ایگزیکٹوآفیسرسردارنوازخان سمیت دیگرافسران وضلعی محکموں کے سربراہان کی شرکت۔ اجلاس میںڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید،ایس پی چوہدری محمدمنیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرخان شوکت،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمود،ایکسین بلڈنگ اشتیاق مغل،ایکسین شاہرات سرداراجمل،ڈی ای اوعظمیٰ شیراز،ڈی ای اوسائیںسلطان،ڈسٹرکٹ رسک منیجمنٹ آفیسروسیم خان،پروگرام آفیسر تیمورقاضی،ایکسین سردارمبشرسرفراز،ڈی ایچ اوڈاکٹرعبدالشکور،ایم ایس ڈاکٹرطارق محمود کے علاوہ دیگرافسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

سی ای او اورایس ڈی سی سردارنوازخان نے ضلعی آفیسران کے اجلا س سے ایس ڈی سی ورلڈبنک کاپروگرام کے تحت آزادکشمیرمیںقدرتی،انسانی اورزمینی تباہ کاریوںپرقابوپانے ان کے خاتمہ کے حل نکالنے کے لیے اقدامات کرنے ہیںانہوںنے کہاکہ ایس ڈی سی پروگرام کے تحت زلزلہ،طوفان،سیلاب،لینڈسلائینڈنگ،جنگل میںلگنے والی آگ،آسمانی بجلی،سڑکوںکے ایکسڈنٹ،اربن فائیٹر،خشک سالی جیسی آفات پرقابوپانے کے لیے آزادکشمیرکے دس اضلاع کے اندرسرکاری اداروں کووسائل فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان قدرتی آفات پرقابوپایاجاسکے اس موقع پرایس ڈی سی پروگرام کے رسک سپشلسٹ نے آفیسران کوبریفنگ دی،آفیسران سے تجاویز بھی لیںجبکہ ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کوٹلی میںقدرتی وزمینی آفات کی زدمیںہے لائن آف کنٹرول پربھارتی گولہ باری سے درجنوں افرادشہیدوزخمی ہوجاتے ہیں مویشی ہلاک ہوجاتے ہیںلوگوں کے مکانات تباہ ہوجاتے ہیں ایس ڈی سی کے تحت متاثرین لائن آف کنٹرول کی بحالی وآبادکاری کے لیے اقدامات کے جارہے ہیںانہوںنے کہاکہ دریائے پونچھ کے کنارے کے علاقوںساوڑ،تھلہیرکالونی،دخاڑی،منڈی پیراں،جزوی منڈی کے علاقے بھی دریاکی طغیانی کے باعث متاثرہوتے ہیں ایس ڈی سی کے سی ای او سردارنوازخان نے اپنے خطاب میںمزیدکہاکہ ایس ڈی سی کے تحت ہرضلع کے اندرسرکاری اداروں کوسائل فراہم کرینگے تاکہ قدرتی وزمینی آفات پرقابوپایاجاسکے۔