ابوظہبی :ایک ملین درہم کی ہیروئن معدہ میں رکھ کر سمگل کرنے والا ایشین گرفتار۔

منگل 15 نومبر 2016 14:50

ابوظہبی :ایک ملین درہم کی ہیروئن معدہ میں رکھ کر سمگل کرنے والا ایشین ..

ابوظہبی۔ (اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار،15نومبر،2016) :ایک ملین درہم کی ہیروئن معدہ میں رکھ کر سمگل کرنے والے ایشین کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کی کوشش کر ہا تھا۔

(جاری ہے)

راس الخیمہ کے اینٹی نارکوٹکس افسر نے کہاکہ کسٹم سکریننگ کے دوران اس شخص کے معدے میں 198کیپسول پائے گئے۔راس الخیمہ کے اینٹی نارکوٹکس کے ڈائریکٹر کرنل عدنان علی الزابی نے کہا ہے کہ ملزم کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پکڑا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملزم کو پہلے ہسپتال لیجایا جائیگا جہاں ہیروئن کے کیپسول نکالے جا سکیں۔اس کے بعد اس کو مجاز حکام کے حوالے کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :