پیپلزپارٹی رہنما جہانگیر بدر مرحوم شہید بھٹو اور شہید بی بی کے ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے ‘ہمیشہ عوام کی خدمت اور پیپلز پارٹی کی مضبوط کیلئے اپنا اہم رول ادا کیا ان کی وفات ایک قومی سانحہ ہے

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء ہمایوں زمان مرزا کا جہانگیر بدر کی وفات پر اظہار افسوس

منگل 15 نومبر 2016 14:45

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر مرحوم شہید بھٹو اور شہید بی بی کے ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے جنہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور پاکستان پیپلزپارٹی کی مضبوط کیلئے اپنا اہم رول ادا کیا ان کی وفات ایک قومی سانحہ ہے جس کو بھولنا انتہائی ناممکن مرحومنے پاکستان کے عوام کیلئے جو خدمات سرانجام دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے جہانگیر بدر کی وفات پر آج پاکستان و کشمیر کا ہر شہری افسردہ ہے ان کی اچانک موت کی خبر کسی بھی بڑے دھچکے سے کم نہیں تھی دل و دماغ اس خبر کو تسلیم کرنے سے تاحال انکاری ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو وقت مقرر کر دیا گیا ہے وہ کسی بھی صورت ٹل نہیں سکتا موت ایک حقیقت ہے جو ہر انسان تسلیم کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ہمایوں زمان مرزا نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور نثار کھوڑونے مرحوم جہانگیر بدر کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جہانگیر بدر سے بہت پرانا اور دیرینہ رشتہ رہا ہے پارٹی وابستگی سے ہٹ کر بھی وہ ایک عظیم انسان تھے جن کے دل میں صرف اور صرف پاکستان کے عوام اور پاکستان کیلئے بہت تھی جبکہ پارٹی کیلئے ان کی خدمات کسی بھی پوشیدہ نہیں ہے مرحوم نے ساری زندگی پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست کر کے اپنا دامن پاک و صاف رکھاان کے سیاسی مخالفین بھی ان کے کردار کی تعریفیں کرتے ہیں ۔

سابق وزیراعظم پاکستان نے ہمایوں زمان مرزا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ جہانگیر بدر نے بطور سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی جماعت کی مضبوط کیلئے وہ کردارادا کیا وہ ان کے شایان شان مرحوم جہانگیر بدر نے ساری زندگی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نظریات کے مطابق پارٹی کی مضبوط کیلئے اپنا کردار ادا کیا ان کی کاوشوں و کوششوں کے باعث پارٹی مضبوط و مستحکم ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ آج ان کی وفات کے بعد ہمارا ایک ساتھی اور پارٹی کا وفادار سپاہی ہمیشہ کیلئے ہم سے بچھڑا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر مرحوم پاکستان پیپلزپارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے ان کی وفات سے پارٹی کے اندر جو خلاء پیدا ہو چکا ہے وہ شائد کبھی بھی پر نہ ہو سکے ان کی پارٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا ہے ۔ اس موقع پر ہمایوں زمان مرزا نے مرحوم جہانگیر بدر کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا اور سید یوسف رضا گیلانی سے دیگر پارٹی قائدین سے اظہار تعزیت کیا

متعلقہ عنوان :