مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اندوہناک ہے‘چند ماہ سے وہاں انسانیت سوز مظالم کا بازار ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

مزید کشمیر کی خبریں

وقت اشاعت: 15/11/2016 - 14:45:54 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 14:45:53 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 14:45:53 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 14:45:52 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 14:45:51 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 14:45:51 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 14:39:20 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 14:39:19 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 14:39:18 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 14:39:15 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 14:39:14
پچھلی خبریں - مزید خبریں

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اندوہناک ہے‘چند ماہ سے وہاں انسانیت سوز مظالم کا بازار گرم ہے ‘پیلٹ گن سے نوجوانوں کو بصارت سے محروم کیا جا رہا ہے‘ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں‘ عالمی برادری بھارتی مظالم پر خاموش ہے ‘ بھارت کشمیر پر غیر قانونی قابض ہے‘ کشمیر کبھی اُس کا حصہ تھا اور نہ آئندہ بن سکے گا‘ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادیں اسکا ثبوت ہیں کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے ‘مستقبل کا فیصلہ وہاں کے رہنے والے استصواب رائے کے جمہوری عمل کے ذریعے کریں گے

صدرآزادکشمیر سردارمحمدمسعو د خان کا پاکستان نیوی کے 46ویں سٹاف کورس میں زیر تربیت ملکی و غیر ملکی افسران سے خطاب

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)صدرآزادجموں وکشمیر سردارمحمدمسعو د خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اندوہناک ہے ۔ گذشتہ چند ماہ سے وہاں انسانیت سوز مظالم کا بازار گرم ہے پیلٹ گن کے استعمال سے نوجوانوں کو بصارت سے محروم کیا جا رہا ہے ۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ۔ عالمی برادری بھارتی مظالم پر خاموش ہے ۔

بھارت کشمیر پر غیر قانونی قابض ہے۔ کشمیر کبھی اُس کا حصہ تھا اور نہ آئندہ بن سکے گا۔ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادیں اس کا ثبوت ہیں کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور اس کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے رہنے والے استصواب رائے کے جمہوری عمل کے ذریعے کریں گے۔بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال گولہ باری کرتی ہے جس کا دوسرا مقصد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے روکنے کیلئے پاکستان پر دبائو بڑھانا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یہاں مظفرآباد میں آزاد کشمیر کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے پاکستان نیوی کے 46ویں سٹاف کورس میں زیر تربیت ملکی و غیر ملکی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے زیر تربیت افسران کو مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر ، تحریک آزادی کے مختلف مراحل ، ریاست جموں و کشمیر کی جغرافیائی اکائیوں اور مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی قیادت کے بعد نئی شروع ہونے والی مزاحمتی تحریک ، قابض افواج کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا ۔

اُن کے مختلف سوالات کے سیر حاصل جواب دئیے۔ صدر

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

15/11/2016 - 14:45:51 :وقت اشاعت