کمیشن کے حوالے سے فیصلہ پرسوں ہوجائیگا ،ْشیخ رشید احمد

معز جج نے سیاست چھوڑ کر وکالت اختیار کر نے کا مشورہ دیا ہے ،ْمیڈیا سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 14:44

کمیشن کے حوالے سے فیصلہ پرسوں ہوجائیگا ،ْشیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ کمیشن کے حوالے سے فیصلہ پرسوں ہوجائیگا ۔منگل کو سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ پرسوں (17 نومبر) کو اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جانا چاہیے یا نہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ انھیں سپریم کورٹ میں معزز جج کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سیاست چھوڑ کر وکالت اختیار کرلیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ یہ جو سرحدوں پر حملے ہورہے ہیں اور درگاہوں میں بم پھٹ رہے ہیں، یہ سب منصوبہ بندی ہے جو پانامہ کیس کی وجہ سے ہورہی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ انہوں نے قطر کے سربراہ سے متعلق دستاویزات پیش کیے ہیں ممکن ہے کہ کل مہاتما گاندھی کی دستاویز پیش کی جائے جس کی مودی تصدیق کرے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ پورا ملک ا?پ کی طرف دیکھ رہا ہے لہذا اس کیس کو آپ خود سنیں