پاک چین اقتصادی راہ داری اور گوادر سے چین کے تجارتی سفر کا آغاز بھارت سے برداشت نہیں ہو رہاہے ،ْشیخ روحل اصغر
بھارت کی آنکھوں میں سب سے زیادہ پاک چین اقتصادی راہ داری کھٹکتی ہے ،ْ انٹرویو
منگل 15 نومبر 2016 14:44
(جاری ہے)
شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ بھارت ملک کے اندر موجود مسلمانوں کو ڈھال بناتے ہوئے ا وچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے بہت سارے پاکستانیوں کی وہاں پر رشتہ داریاں ہیں اور پاکستان مسلمانوں کی جانوں کے ضیاع کا خیال رکھتے ہوئے محتاط انداز میں جوابی کارروائی کرتا ہے تاکہ مسلمانوں کا زیادہ جانی نقصان نہ ہو۔
انھوں نے کہا کہ پاک افواج بھارتی جارحیت کا ہمیشہ بہادری سے جواب دیاہے اور ہیں اس پر فخر ہے۔ پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی ترقی کے لئے یکجاہونے کی ضرورت ہے تاکہ دشمن ممالک کو اس کی جانب میلی انکھ سے دیکھنے کی جرات ہی نہ ہو۔ امریکا بھارت تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات کے حوالے سے کئی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے اور امریکا بھی بھارت میں اپنے معاشی مفادات کی خاطر اسے چین کے مقابلے میں کھڑا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے اور اسی طرح دنیا کے کئی ممالک بھارت کا اصل چہرہ دیکھنے کے باوجود اپنے اپنے مفادات کی خاطر اس کے خلاف آواز کو بلند نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ چین پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے ، مودی سے یہ برداشت کرنا مشکل ہے اور وہ پاکستان کو تنہاکرنے کے تمام ہتھکنڈے بھی آزما چکا ہے تاہم آئندہ انتخابات میں اپنی کامیابی کے لئے پاکستان دشمنی کو جواز بنا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.