سستی توانائی کے حصول کیلئے مظفر گڑھ میں 1200 میگاواٹ کا آر ایل این جی منصوبہ شروع کیا جائے گا

پاور پلانٹ سے ابتدائی پیداوار فروری 2018ء جبکہ مکمل پیداوار 2018ء کے آخر تک شروع ہو گی

منگل 15 نومبر 2016 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)ملک میں سستی توانائی کے حصول کیلئے مظفر گڑھ میں 1200 میگاواٹ کا آر ایل این جی کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے ذرائع کے مطابق اس منصوبہ سے 2018ء میں بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

پی پی آئی بی نے بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے 1200 میگاواٹ کے کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کے قیام کیلئے ممکنہ سرمایہ کاروں کیلئے بولی کے عمل کا پہلے ہی آغاز کر دیا ہے اور بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ رواں سال 5 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ مظفر گڑھ میں تھرمل پاور سٹیشن کے قریب لگایا جائے گا۔ پاور پلانٹ سے ابتدائی پیداوار فروری 2018ء جبکہ مکمل پیداوار 2018ء کے آخر تک شروع ہو گی۔