اٹلی،550 افراد کو بحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا

منگل 15 نومبر 2016 14:22

روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) اطالوی ساحلی محافظوں نے مختلف کارروائیوں کے دوران کم از کم ساڑھے 5 سو پناہ گزینوں کو بحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

حکام کے بقول یہ تارکین وطن لبییا سے روانہ ہوئے تھے اور زیادہ تر کشتیاں گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی تھیں۔ اس دوران امدادی کارکنوں کو پانچ مہاجرین کی لاشیں بھی ملیں۔ سردی میں اضافے کے باوجود نومبر کے آغاز سے اب تک تقریباً ساڑھے 5ہزار مہاجرین بحیرہ روم پار کر کے اٹلی پہنچ چکے ہیں۔ اکتوبر میں اٹلی کے ساحلوں تک پہنچنے والے پناہ گزینوں کی تعداد 27ہزار سے زیادہ رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :