چرنوبل کے تباہ شدہ ایٹمی ری ایکٹر کے اوپر ڈیڑھ ارب یورو کی لاگت سے نئی حفاظتی چھت کی تعمیر شروع

منگل 15 نومبر 2016 14:22

کیف۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) یوکرین میں چرنوبل کے تباہ شد ایٹمی ری ایکٹر کے اوپر ایک نئی حفاظتی چھت کی تعمیر شروع ہو گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی وزارت ماحولیات کی جنب سے جاری ایک بیان مین کہا ہے کہ اس منصوبے پر تقریباً ڈیڑھ ارب یورو خرچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس طرح 30 سال قبل ہونے والے جوہری حادثے کے اثرات سے مکمل طور پر چھٹکارا پا لیا جائے گا۔ یورپی بینک برائے تعمیر و ترقی کے مطابق یہ کام اسی سال 29 نومبر تک ختم ہو جائے گا۔ اس منصوبے کے لیے بنیادی سرمایہ اسی بینک کی جانب سے مہیا کیا گیا ہے۔ چرنوبل کا حادثہ 26 اپریل 1986ء کے روز پیش آیا تھا اور اس کے نتیجے میں پھیلنے والی تابکاری کی زد میں آ کر پچیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :