جرمنی میں طبی نگہداشت کے شعبے میں دھوکہ دہی کے واقعات کا انکشاف

منگل 15 نومبر 2016 14:22

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) جرمنی میں طبی نگہداشت کے شعبے میں سوشل سکیورٹی سروسز کو دھوکہ دینے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈسلڈورف شہر کے دفتر استغاثہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتالوں میں شبینہ قیام کے بغیر صرف مختصر عرصے کے لیے مریضوں کو مہیا کی جانے والی طبی دیکھ بھال کی سہولیات کے شعبے میں کئی ملین یورو کی خورد برد کی گئی۔ اس دوران ایسی سروسز کے بل بھی جمع کرائے گئے، جو مریضوں کو مہیا ہی نہیں کی گئی تھیں۔ اس سلسلے میں پورے جرمنی میں دو سو سے زائد افراد کے خلاف چھان بین شروع کر دی گئی ہے جبکہ اس دھوکہ دہی میں بہت سے کاغذی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :