دبئی ، ڈرائیور پر تشدد کرنیوالے سکیورٹی گارڈ کو 5 ہزار درہم جرمانہ

منگل 15 نومبر 2016 14:22

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) دبئی میں نجی کمپنی کی بس کا وقت تبدیل کرنے پر سکیورٹی گارڈ نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں نجی کمپنی کی بس کو شہر لے جانیوالا ڈرائیور دیر سے آیا جس پر سکیورٹی گارڈ کی اس سے تلخ کلامی ہو ئی ،بس شہر کی جانب روانہ ہوئی تو سکیورٹی گارڈ بھی اس میں سوار تھا جیسے ہی بس واپس کیمپ کے لئے روانہ ہوئی تو دونوں کے درمیان پھر جھگڑا ہو گیا اس دوران سکیورٹی گارڈ نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر چاقو سے وار کئے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا جہاں ملزم پر 5ہزار درہم جرمانہ کیا گیا۔لیکن ڈرائیور نے کہا کے مجھ پر جان لیوا حملہ کرنے والے کو سزا کم دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :