اطالوی کوسٹ گارڈز نی550 پناہ گزینوں کو بحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچا لیا ، تارکین وطن لیبیاسے آ رہے تھے

منگل 15 نومبر 2016 14:18

اٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) اطالوی کوسٹ گارڈز نی550 پناہ گزینوں کو بحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا، تارکین وطن لیبیاسے روانہ ہوئے تھے جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈز نے مختلف کارروائیوں کے دوران کم از کم ساڑھے پانچ سو پناہ گزینوں کو بحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

یہ تارکین وطن لیبیا سے روانہ ہوئے تھے اور زیادہ تر کشتیاں گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی تھیں۔

اس دوران امدادی کارکنوں کو پانچ مہاجرین کی لاشیں بھی ملیں۔ سردی میں اضافے کے باوجود نومبر کے آغاز سے اب تک تقریباً ساڑھے پانچ ہزار مہاجرین بحیرہ روم پار کر کے اٹلی پہنچ چکے ہیں۔ اکتوبر میں اٹلی کے ساحلوں تک پہنچنے والے پناہ گزینوں کی تعداد ستائیس ہزار سے زیادہ رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :